عورت مارچ نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق 6 فروری کو عدت کیس کے فیصلے کیخلاف عورت مارچ کے تحت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں انسٹاگرام پر nichelifestyle نامی ہینڈل پر جاری کیے گئے پوسٹر کے مطابق مظاہرین عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف مظاہرہ کریں گے۔
سوشل میڈیا کے ایک اور پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی ایک صارف نے اس احتجاج کی اطلاع دی ہے۔
عورت مارچ والوں کا عدت کیس فیصلہ کے خلاف 6 فروری کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان۔
— Rubab Hayat (@shuglisam) February 5, 2024
واضح رہے کہ 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے اڈیالہ جیل میں طویل سماعت کے بعد محفوظ کیے گئے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کے دوران نکاح کے مرتکب ثابت ہوئے ہیں۔
عدالت نے دونوں کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








