عائشہ عمر کے نئی آنیوالی اداکاراؤں کیلئے مفید مشورے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو کچھ مفید مشورے دیے ہیں۔

گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے شعیب اختر کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں پر انہوں نے انڈسٹری میں نئی آنے والی اداکاراؤں کو کچھ مشورے دیے۔

انہوں نے کہا کہ جو نئی اداکارائیں شوبز میں آتی ہیں وہ اکیلے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، اُن کیلئے میرا مشورہ ہوگا کہ وہ کسی گھر میں رہنے کے بجائے اپارٹمنٹ میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکارہ نادیہ خان نجی ائیر لائن کے عملے کے رویے سے ناراض

اس کی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جس قسم کے اس وقت ملک کے حالات ہیں ایسے میں اکیلے گھر میں رہنا مناسب نہیں اس لئے زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ وہ کسی اپارٹمنٹ میں رہیں۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اداکاراؤں کو اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کو اپنے آپ تک ہی محدود رکھنا چاہئیے کیونکہ اگر وہ اِن مسائل کا پرچار کرتی ہیں تو لوگ اُس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Related Posts