کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر دوست کی مہندی کی تقریب میں شریک ہوئیں جس کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ لہنگا اور چولی خوبصورت، شاندار اور آرام دہ لباس ہے جس میں رقص کرنا آسان ہوتا ہے۔
ریحام خان کی برقعے میں تصویر وائرل، سابق خاتونِ اول کا اظہارِ مسرت
آپ کی بات سمجھنے والی عورت کون؟ ریمبو، صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
پیغام کے ہمراہ شیئر کی گئی عائشہ عمر کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی، تاہم 38 ہزار 500سے زائد لوگوں نے فوٹوز کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کی۔
معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ قریبی دوست کی مہندی میں لہنگا چولی کا لباس روشنی کا اضافہ کرتا ہے۔ ایسے مواقع کم ملتے ہیں اور میں اس کیلئے دوڑ کر بھی آسکتی ہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








