پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت قرار دی جانے لگیں۔
عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید ساڑھی اور رنگین بلاوز میں جلوے ڈھاتے دیکھا گیا۔
اداکارہ کے اس لُک کو ان کے ہلکے میک اپ اور جیولری اور نیل پینٹ نے مکمل کیا۔
عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی جانے ویڈیو اور تصاویر یہاں دیکھیں






اداکارہ کی اس پوسٹ پر کچھ مداحوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ زیادہ تر صارفین طنز کے تیر چلاتے دکھائی دیے۔
کسی نے کہا کہ اپنے نام کا ہی لحاظ کرلو تو کسی نے لکھا کہ عائشہ عمر تو پاکستانی راکھی ساونت بنتی جارہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








