کراچی: ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکی ہیں اور مداح ان کے حوالے سے کوئی بھی بات سننے کرنے تیار نہیں، حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے ایسرا بلجیک کو اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دیا جس پر مداحوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ریما خان اور ایسرا بلجیک کی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ایسرا بلجیک ریما خان جیسی لگتی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








