کراچی:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑدیا۔
مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اس وقت 7 اعشاریہ 9 ملین ہے۔انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








