ڈرامہ سیریل چپکے چپکے یو ٹیوب میں پہلے نمبر پر آگیا، عائزہ خان کا اظہارِ مسرت

تازہ ترین

تازہ ترین

چپکے چپکے یو ٹیوب ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر آگیا، عائزہ خان کا اظہارِ مسرت
چپکے چپکے یو ٹیوب ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر آگیا، عائزہ خان کا اظہارِ مسرت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے یو ٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں پہلے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کے ہمراہ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ یوٹیوب پر چپکے چپکے پہلے نمبر پر آگیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ چپکے چپکے پہلے نمبر پر ہے اور ڈرامے کی 21ویں قسط سے ایک سین کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

قبل ازیں ڈرامہ سیرل چپکے چپکے میں اپنے کردار سے متاثرہ ہو کر اداکارہ عائزہ خان نے اپنے طوطے کا نام بھی مینو رکھ دیا۔ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں عائزہ نے کہا کہ چپکے چپکے جلد ختم ہوجائے گا لیکن مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

میرے پاس تم ہو نامی ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے مینو نامی طوطے کی چھوٹی سی ویڈیو بھی شیئر کی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے رادھے کی آمدن کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص کردیا

Related Posts