متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور خاص طور پر بلاگ بسٹر ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
انسٹا گرام اکاونٹ پر 8.2ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنے ایک نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔