معروف ماڈل ایان علی نے عالمِ دین مولانا طارق جمیل سے رابطے اور اسلام سے رجوع کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں میرے مولانا طارق جمیل سے رابطے اور رو دھو کر تائب ہو کر اسلام سے رجوع کرنے کے متعلق خبر شائع ہوئی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ایان علی نے کہا کہ یہ اُن دنوں کی بات تھی جب ہم لاہور، کراچی، اسلام آباد میں اپنے خلاف قائم ان گنت جعلی مقدمات بھگت رہے تھے اور اس سلسلے میں تقریباً ہر روز ہوائی سفر کر تے تھے انہی میں سے ایک دن ہم لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ کا انتظار کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے ہماری سیکیورٹی سے ہم تک رسائی چاہی۔
پاکستان زندہ باد پاکستان عدلیہ زندہ باد پاک فوج زندہ باد ????????????✨???????? /18
— Ayyan (@AYYANWORLD) August 8, 2022
نوجوان کے متعلق ایان علی نے کہا کہ وہ چہرے سے مذہبی رجحان کا حامل دکھائی دیتا تھا ہم خود کیونکہ مذہب کی جانب مائل ہیں اور دینی لوگوں کا احترام کرتے ہیں لہٰذا ہم نے سیکیوریٹی سے اس نوجوان کو آگے آنے دینے کا کہا۔اس نوجوان نے فوراً اپنا تعارف مولانا طارق جمیل کے قریبی کے طور پر کروایا اور کہا کہ یہ اس کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی ہم سے ملاقات ہوگئی۔
امریکی اداکار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا، دیکھنے سننے کی صلاحیت متاثر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








