معروف سوشل میڈیا اسٹار اور کاروباری شخصیت آزاد چائے والا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی قائم کرنے والے ہیں۔
فیس بک پر آزاد چائے والا نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ یونیورسٹی کا منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے سے بہت سے طلباء کے لیے تعلیمی مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت سے آئی خاتون کو ہاؤسنگ سوسائٹی نے پلاٹ دے دیا
یہ بات قابل غور ہے کہ آزاد کا انٹرپرینیورشپ کا سفر 12 سال کی کم عمری میں شروع ہوا جب اس نے اپنے آبائی شہر میرپور آزاد کشمیر میں مٹھائیاں بیچنا شروع کیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ آزاد نے گیمنگ انڈسٹری میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور صرف 21 سال کی عمر میں اپنی محنت کے بل بوتے پر کروڑ پتی بن گیا۔
اپنے وسیع کاروباری تجربات اور وسیع علم کی بدولت آزاد چائے والا اب نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








