وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی کو رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے کا مکمل اختیار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran-Khan-Meeting
حکومت کاپی آئی سی واقعے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کو مکمل اختیار کے ساتھ رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے کا اختیار دیتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیں۔

تمام ایشوز پر مذاکرات آئینی حدود کے اندر کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں کمیٹی نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے چاروں مطالبات سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو مکمل اختیار کے ساتھ رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے کا اختیار دے دیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ تمام ایشوز پر مذاکرات آئینی حدود کے اندر کیے جائینگے۔

مزید پڑھیں : تمام سیاسی جماعتیں استعفےاور نئے انتخابات کے مطالبات پر متفق ہیں، رہبر کمیٹی

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔

گزشتہ رات ہونے والی ملاقات اور مولانا کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیں۔

Related Posts