قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامران غلام کی سنچری کے بعد نئے کھلاڑی کی واشگاف الفاظ میں تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابر اعظم نے بھی کامران غلام کی تعریف کی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی جگہ کامران غلام پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے تھے۔
اپنی جگہ کھیلنے والے کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا۔ کامران غلام نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 118 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کردی تھی۔ کامران غلام کو ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

اپنی سالگرہ کے دن بابر اعظم نے نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی داد دی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری شیئر کردی۔ بابر اعظم نے کامران غلام سے کہا کہ آپ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
سابق کپتان بابر اعظم مسلسل 18 سے زائد اننگز کے دوران 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس پر پی سی بی نے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور سرفراز احمد سمیت کم از کم 4 کھلاڑیوں کو آرام کروایا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی تناؤ سے نجات دلانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








