بابر اعظم کو کپتانی سے زیادہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم کو کپتانی سے زیادہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی
بابر اعظم کو کپتانی سے زیادہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کو ٹی ٹونٹی میں اپنی کپتانی کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کی بطور بیٹسمین بہت عزت کرتا ہوں، اس لیے چاہتا ہوں کہ ان پر کم سے کم پریشر ہو، ہمارے پاس ٹی ٹونٹی میں کپتانی کیلئے شان مسعود، شاداب خان اور محمد رضوان جیسے پلئیرز موجود ہیں انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کو لیڈ کرے لیکن ٹی ٹونٹی میں یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم کے کراچی کنگز کی مینجمنٹ کے ساتھ کچھ اختلافات تھے اس لیے انہوں نے خیرباد کہا، مجھے لگتا ہے بابراعظم کو کپتانی کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:فیفاورلڈکپ 2022، قطر میں ہونے والے میگا ایونٹ میں خرچہ اتنا کیوں بڑھ گیا؟

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جبکہ شعیب ملک کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی ہے۔

Related Posts