راولپنڈی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بیماری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پاکستان سپر لیگ 8 (پی ایس ایل 8) کے آج کے پلے آف میچ سے باہر ہوگئے۔
زلمی نے ٹویٹر پر اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ”بابر اعظم بیماری کی وجہ سے آج کے میچ سے باہر ہو گئے”۔
ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ ”ٹام کوہلر کیڈمور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ زلمی کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پشاور زلمی نے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے بعد شاہداب خان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: ملتان نے کوئٹہ کو 9 رنز شکست دے دی
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








