پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مبارک باد دیتا ہوں، شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ شاہین آفریدی کو انجری نہ ہوتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا ،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے ،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے۔
بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔
یہ بھی پڑھیں:
مشترکہ شو کی میزبانی، شعیب ثانیہ طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، مداح خوش
ان کا کہنا تھا کہ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پارٹنر شپ بنانے کی وجہ سے ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پارٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔
بابرنے کہا کہ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے تھے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔ کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








