پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کامیابی کا سفر جاری، مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دو مزید ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ ٹیم کے نامور بلے بازوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

کپتان بابراعظم کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 17 سنچریاں بنانے والے بیٹر اور تیزترین 1000 رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ اعزاز حال ہی میں ملتان میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے میں اپنے نام کیا ہے، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری بنائی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں بابراعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے کپتان کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

قبل ازیں ویرات کوہلی نے 17 اننگز، اے بی ڈی ویلیئرز نے 18 اننگز، کین ولیمسن نے 20 اننگز اور الیسٹر کُک نے 21 اننگز کھیل کر بطور کپتان ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری 85ویں اننگز میں بنائی، جس کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور سارو گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Related Posts