لاہور: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ ”بیک ڈور مذاکرات“ ہورہے ہیں۔
آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ”وہ صرف چاہتے ہیں انتخاب میرٹ پر ہو”۔
Sheikh Rasheed called on Chairman PTI @ImranKhanPTI earlier today. pic.twitter.com/VYDZzCh0gV
— PTI (@PTIofficial) November 20, 2022
شیخ رشید نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ تقریب کے بعد صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سفر نہ کرنے کا طبی مشورہ دیا گیا، اور پی ٹی آئی رہنما کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دن کے وقت دارالحکومت میں داخل ہوں گے۔
علاوہ ازیں عمران خان نے آج لاہور میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم اور دیگر بیٹ رپورٹرز سے بھی ملاقات کی جس میں حقیقی آزادی کی جدوجہد اور پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔دریں اثنا، اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی ‘انسٹالیشن’ کے بعد معیشت ‘تباہ’ ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ معیشت پر توجہ دیں اور احتساب کو بھول جائیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ”یہی وجہ ہے کہ لانگ مارچ اہم ہے، ہمیں معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے تاکہ ایک مستحکم حکومت بنیادی اصلاحات کر سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








