کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بُری خبر آگئی،بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی، جس کے نتیجے میں صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکام کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی ۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔

Related Posts