عوام کے لیے بری خبر!حکومت کا پیٹرول قیمتوں میں مزید تباہ کن اضافے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنا بتایا جا رہا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدنی پہلے ہی مقررہ سالانہ ہدف 1468 ارب روپے سے تجاوز کرنے کی طرف جا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود مزید اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی 107 روپے فی لیٹر سے بھی بڑھ چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مزید اضافہ کیا گیا تو اس کا براہ راست اثر مہنگائی اور ٹرانسپورٹ اخراجات پر پڑ سکتا ہے۔

Related Posts