مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تربیت لازم ہے، سپہ سالار

تازہ ترین

تازہ ترین

مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تربیت لازم ہے، سپہ سالار
مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تربیت لازم ہے، سپہ سالار

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹر پرجاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سولجر کلب کا بھی افتتا ح کیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1316769953891209218

جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اس دوران انہوں نے جوانوں کی اسنائپر ٹریننگ کا معائنہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ اسنائپر ٹریننگ کے دوران جوانوں نے 15 سو میٹر تک فاصلہ پر کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔ جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین تربیت اہم کردار کرتی ہے۔

Related Posts