عوام کیلئے بُری خبر، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، لاہور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا بہت زیادہ مہنگا ہوگیا ہے اسی لئے مجبوراََ روٹی کی قیمت میں اضافہ کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، ورنہ جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔

Related Posts