بختاور بھٹو زرداری نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک جوائن کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Bakhtawar Bhutto Zardari joins TikTok

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک جوائن کرلیاہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہائوس کا لیبل لگی آم کی پیٹیاں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر بنائی گئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں۔

فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک کی دنیا کو ہیلو کہا اور اپنے اکائونٹ کی تصدیق بھی کی۔

اس سے قبل بختاور کی جانب سے عالمی یومِ والد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شیئرکی جانے والی ویڈیو کال پربات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

Related Posts