بلوچستان حکومت نے سینکڑوں پولیس اہلکار برطرف کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فلکر

بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

 آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لا پروائی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیاگیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیر آباد مکران اور کوئٹہ سے ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لورالائی ڈویژن کا دورہ کیا اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹروں کی معطلی کا حکم بھی دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے سی این ڈبلیو اور محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts