بلوچستان میں بین الصوبائی سفر پر پابندی ،انٹرسٹی بس سروس بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Balochistan to ban inter-provincial travel from today

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے آج سے بین الصوبائی سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انٹرا سٹی بس بشمول پبلک ٹرانسپورٹ ، کوچ اور کوسٹرز کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں دفاتر ، اسکول ، شاپنگ مالز ، میرج ہال اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

قبل ازیں حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں شادی کے تمام ہالز ، مزارات ، پارکس ، تفریحی مراکز اور تہواروں کو تین ہفتوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا کراچی سے 8ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ

صوبہ بھر کے سینما گھر بھی تین ہفتوں تک بند اورصوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے۔

پاکستان نے بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس پھیلنے سے پہلی دو اموات کی تصدیق کردی۔

دونوں اموات خیبر پختونخوا میں بتائی گئیں ، ایک پشاور میں اور دوسری مردان ضلع میں رپورٹ ہوئی۔

Related Posts