عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل
عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل

کراچی: انسان دوست اور فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ انہیں تین روز قبل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان بلال نے جمعرات کو بتایا کہ اگرچہ ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے لیکن وہ مزید چند دن اسپتال میں رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب کا مسئلہ ہے، وہ پہلے ہی دو بار بائی پاس کرواچکی ہیں۔

بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کے شہر قائد کے پہلے دورے کے دوران خاتون اول تہمینہ درانی نے بھی ان کی عیادت کی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ درانی جب بھی کراچی میں آتی ہیں بلقیس ایدھی سے ملنے آتی ہیں۔

بلقیس بانو ایدھی ایک پیشہ ور نرس ہیں اور وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ انسانیت کی خدمت میں گزارا۔

مزید پڑھیں: فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پولیس کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

انہوں نے خدمت خلق کی خاطر ملک میں ایدھی ہومز اور مراکز میں ”جھولے” رکھے، جس کے باعث اب تک 42,000 سے زیادہ بچوں کو بچایاگیا ہے۔

Related Posts