اسلام آباد میں اب بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائکیا چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے تمام آن لائن ٹیکسی اور بائکیا سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلے کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی، رجسٹریشن فارم پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی اور ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔
مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔ کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بائکیا اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








