بنگلہ دیش نے کورونا کے باعث سری لنکا کا دورہ منسوخ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Bangladesh cancel Sri Lanka cricket tour due to virus

کولمبو :بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز باضابطہ طور پر منسوخ کردی ہے، کولمبو میں سری لنکن حکام نے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں اپنی ٹیسٹ سیریز باضابطہ طور پر منسوخ کردی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کوجولائی کے آخر میں تین ٹیسٹ کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا تھا لیکن جنوبی ایشیاء میں کورونا کے تشویشناک حد پھیلاؤ کی وجہ سے بنگلہ دیش نے دورہ منسوخ کردیا۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ  اور اسپنر نجم الاسلام کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بنگلہ دیش بورڈ مزید کھلاڑیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے دورہ سے گریزاں ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ستمبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پیر کو کینڈی میں اپنا دوسرا  تربیتی کیمپ شروع کیاتھا ۔

سری لنکا میں کورونا کے 1998 کیسز جبکہ 11 ہلاکتیں ہونے کے بعد کیسز کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرکے معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: 10 کھلاڑی کورونا کا شکار، دورہ انگلینڈ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے

بنگلہ دیش میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ 22 ہزار 660 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 15سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم بنگلہ دیش میں بھی مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوچکی ہیں۔

Related Posts