سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹس سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ پاکستان نے 174 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز سے قبل ہی میچ جیت لیا۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نمایاں بیٹرز رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 56 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 40 گیندوں پر 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آصف علی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان نے 20ویں اوور میں 3 وکٹس کے نقصان پر بنگلہ دیش کا دیا گیا ہدف پورا کر لیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم سہ ملکی سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی جو پہلے ہی سیریز کے فائنل سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ فائنل نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسن نے 15 گیندوں پر 12 رنز، سومیہ سرکار نے 4 رنز، لٹن داس نے 42 گیندوں پر 69 رنز، کپتان شکیب الحسن نے 42 گیندوں پر 68 رنزبنائے۔ عفیف حسین کو 11 رنز پر محمد رضوان نے رن آؤٹ کردیا۔

یاسر علی صرف 1 رن بنا سکے۔ مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کے دوران بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر 6 وکٹس کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts