ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 128رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
پاکستان کے خلاف میچ کوارٹر فائنل بن گیا، بنگلہ دیش کی بیٹنگ
بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسین شانتو نے 48 گیندوں پر 54 رنز کی سب سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی جن کو 91 کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد نے بولڈ کردیا۔ اوپنر لٹن داس نے 8 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔
لٹن داس بنگلہ دیش کی جانب سے پویلین لوٹنے والے پہلے کھلاڑی تھے جن کو 21 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کردیا۔ سومیا سرکار نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
سومیا سرکار کو 73 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کیا۔ کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔
مصدق حسین 11 گیندوں پر 5رنز بنا سکے جن کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جن کو 107 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد حارث نے کیچ آؤٹ کیا۔
تسکین احمد 5 گیندوں پر صرف 1 رن بنا سکے جن کو شاہین آفریدی کی ہی گیند پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کیچ آؤٹ کیا۔ نسوم احمد بھی 6 گیندوں پر 7رنز بنا کر حارث رؤوف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیشی ٹیم 8 وکٹس کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔ شاہین آفریدی نے 22 رنز دے کر 4 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








