بینکوں اور اسٹاک ایکس چینج میں چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی؟ اعلامیہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ
اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ، فائل فوٹو

مرکزی بینک نے عید اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق عید اور یوم پاکستان پر سرکاری ونجی مالیاتی شعبہ 4 روز بند رہے گا، اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکس چینج، ایس ای سی پی، بینکس، مالیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔

جمعہ، ہفتہ 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، اتوارکوویکلی آف اور23مارچ یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔اسٹیٹ بینک، بینکس، مالیاتی اداروں میں بھی 24 مارچ سےمعمولات بحال ہوجائیں گے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منگل 24 مارچ سے ٹریڈنگ معمول کے مطابق ہوگی۔

Related Posts