اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بینکجمعہ یکم جولائی 2022کو عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی کو بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا تاکہ بینک اپنے کھاتے کلوز کرسکیں۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ”تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک (MFBs) مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔“

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

تاہم، اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں /DFIs/MFBs کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Related Posts