راولپنڈی :لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کے خلاف ان کی تصاویر پر مبنی بینر آویزاں کر دیئے گئے ۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،واساکمپلیکس اور پولیس ریسکیو15کی بیرونی دیوار کے مرکزی داخلی دروازے پر نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے بینر پر میاں نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی تصاویر کے گلے میں پھانسی کا پھندا دکھایا گیا ہے ۔
بینرز پرغدار کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے کے الفاظ تحریر ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس جگہ بینر آویزاں کئے گئے ہیں ان کے اندر آر ڈی اے اور واسا کمپلیکس، پولیس ریسکیو15، پی ایچ اے اور ترک کمپنی البائراک کے دفاتر کے علاوہ راولپنڈی پریس کلب بھی واقع ہے۔