مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا ہے کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
بارکھان واقعہ، مظلوم خاندان کو کس جرم کی سزا دی گئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سردار کے پاس چوکیدار تھا، اس وقت اپنی جان کے خوف سے روپوش ہے، اسی لیے ایف آئی آر کٹوانے کوہلو بھی نہیں جاسکتا۔
خان محمد مری نے بتایا کہ ظالموں نے اس کی بیوی کو قتل کرنے سے پہلے اس کے چہرے پر تیزاب بھی پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بیٹی اور چار بیٹے اب بھی سردار عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








