بارباڈوس: ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے ہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
میچ کے شروع ہوتے ہیں بادلوں نے ڈیرے جما لیے اور مسلسل بارش ہوتی رہی۔ بارش کے رکتے ہیں آفیشلز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا اور میچ 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں پاکسانی ٹیم کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو 10 رنز فی اوورز کی اوسط سے کم رکھنا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیل سکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 وکیٹں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔