صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

بیرسٹر سیف
(فوٹو: ڈان)

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی  سیف نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ضمنی الیکشن سے قبل گرفتار کیے جانے کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس پر الزامات عائد کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس نے انتہا کردی، ہمارے کارکنان پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آر اوز سے کورے کاغذات پر دستخط کرائے جارہے ہیں۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ ماننے والے آر اوز کو پکڑا جارہا ہے اور تشدد کیا جارہا ہے۔ تحریکِ انصاف ضمنی الیکشن کے دوران بڑا سرپرائز دینے کی کوشش کرے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عوام سے ضمنی الیکشن میں بالکل اسی طرح گھروں سے نکلنے کی اپیل کی جس طرح ان کے بیان کے مطابق وہ 8فروری کو ظلم کے خلاف نکلے تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء پولنگ اسٹیشنز سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ضمنی انتخابات کے نتائج کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ خیال رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں آج پولنگ ہورہی ہے۔

ضمنی الیکشن کیلئے آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts