اسلام آباد: اسلام آباد جوڑی راجگان کے رہائشی بشیر احمد داد رسی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے، بشیر احمد کے مطابق میری زندگی کو خطرہ ہے، گزشتہ روز شام 5بجے میں پٹواری کے دفتر میں موجود تھا،جوڑی راجگان کے ڈان راجہ جان نے ڈرایا دھمکایا اور کہا میں تمہیں جان سے مار دوں گا، تم مجھے جانتے نہیں ہو کہ میں کون ہوں۔
راجہ جان نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں، میں تم پر جھوٹی ایف آئی آر کروا کر حوالات میں بند کروا دوں گا کیونکہ تم نے میرے خلاف کمشنر اسلام آباد کو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی درخواست دی تھی۔
بشیر احمدنے کہا کہ مجھے اورمیرے بچوں کو راجہ جان اوراس کے بھانجے راجہ ظہیر سے جان کا سخت خطرہ ہے، انہوں نے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا،ا نہوں نے کہاکہ میں پاکستانی شہری ہوں اورتحفظ میرا بنیادی حق ہے، راجہ جان نے مجھے پٹواری کے دفتر میں ہراساں کیا اور رکن زمان اور راجہ محمد نثار اور میرے گاؤں کے منشی موجود تھے جن کی موجودگی میں مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








