انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں۔ زلفی بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان
100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان

نیو یارک: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انسانیت پر یقین رکھنے والوں کو مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دینا چاہئے۔ہم امریکا سمیت عالمی برادری کے سامنے بھارتی وزیر اعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے امریکی شہر نیو یارک میں سمندر پار پاکستانیوں کی گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کے دوران کہا کہ کشمیر پر بھارت کے مظالم اب اقوام عالم کے علم میں ہیں۔ نریندر مودی حکومت کے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 2000 بڑے اسکول این جی اوز کے حوالے کیے جائیں۔صوبائی حکومت کا فیصلہ

 زلفی بخاری نے نیویارک میں پاکستانی اور سکھ برادری سے بھی ماقات کی اور کہا کہ کشمیر ایک انسانی المیہ ہے جس پر ساری دُنیا کے انسانوں کو متحد ہونا چاہئے۔ ہم کرتارپور راہداری کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ اسلام آباد میں تیز رفتار فاسٹ ٹریک کورٹ ایک کیس کو 2 ماہ کے اندر اندر نمٹا دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے بھی سمری بھجوا چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے اور بھارت کا مکروہ دُنیا کے سامنے لائیں گے۔

نوشہرہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ستر سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ملکی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بین الاقوامی فورم میں بے نقاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر دفاع

Related Posts