اسٹاک مارکیٹ میں 92.60پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 92.60پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 92.60پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز (جمعہ) کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 0.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود معاشی استحکام کا پیدا نہ ہونا، سرمایہ کاروں کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج دوران کاروبار کے ایس ای 100انڈیکس 92.6 پوائنٹس یا 0.22 فیصد کمی کے ساتھ 41,679.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوگئی

بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کو نیچے کی طرف لانے والے شعبوں میں بینکنگ سیکٹر (81.32 پوائنٹس)، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر (27.26 پوائنٹس) اور تمباکو سیکٹر (18.37 پوائنٹس) شامل ہیں۔

Related Posts