ایک ہفتے میں جادوئی رزلٹ! ڈاکٹر اپاسنا کا حیرت انگیز بیٹ روٹ فیشل چیلنج

تازہ ترین

تازہ ترین

Beetroot Facial Challenge
ONLINE

اگر آپ اپنی جلد کو بغیر کیمیکل یا سائیڈ ایفیکٹس کے قدرتی طور پر نکھارنا چاہتے ہیں تو بھارت کی مشہور بیوٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر اپاسنا کا یہ بیٹرروٹ فیشل چیلنج آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ فیشل صرف ایک ہفتے میں آپ کو ایسا اثر دے گا جیسے آپ نے 20 پروفیشنل فیشل کروا لیے ہوں۔بیٹرروٹ، پپیتا، آلو اور دیگر قدرتی اجزاء سے تیار یہ فیشل آپ کی جلد کو گلوئنگ، نرم اور صحت مند بنائے گا۔

اجزاء
پپیتا 2-3 ٹکڑے

آلو 1 درمیانہ سائز

چقندر 1 درمیانہ یا اس کا رس

ایلوویرا جیل 1 چمچ (پیسٹرائزڈ یا نیچرل)

دارچینی پاؤڈر ایک چٹکی

اوٹس پاؤڈر 2 چمچ

اخروٹ 1 عدد، بیج کو پاؤڈر بنا لیں

ناریل کا تیل 1سے 2 ڈراپ

چقندر کا پانی حسب ضرورت

مرحلہ وار طریقہ کار
پہلا مرحلہ: بیٹرروٹ فیشل بیس تیار کرنا

پپیتاکو اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنا لیں۔

آلو کو اُبالیں اور میش کریں۔

بیٹرروٹ کا رس نکالیں یا اسے پیس کر جوس تیار کریں۔

پپیتا، آلو اور بیٹرروٹ جوس کو ایک ساتھ مکس کریں تاکہ یکجان پیسٹ بن جائے۔

یہ بیس آپ کے فیشل، ماسک، اور اسکرب کے لیے تیار ہے۔

دوسرا مرحلہ: نیچرل اسکرب تیار کرنا
مکسچر میں اخروٹ پاؤڈر ڈالیں۔

اپنے پورے چہرے، خاص طور پر نازک جگہوں جیسے ناک اور آنکھ کے نیچے، 2سے 3 منٹ ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں۔

یہ اسکرب جلد کی گہرائی میں صفائی کرتا ہے اور پورز کو صاف کر کے جلد کو تازگی دیتا ہے۔

نوٹ: اسکرب کو روزانہ کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر کریں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ یہ پلانٹ بیسڈ ہے۔

تیسرا مرحلہ: نیچرل فیشل کریم
پپیتا، آلو اور بیٹرروٹ مکسچر میں ایلوویرا جیل شامل کریں۔

ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر ڈالیں۔

اس مکسچر کو اپنے چہرے پر نرمی سے لگائیں۔

10سے 15منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں تاکہ جلد میں جذب ہو جائے۔

ضرورت ہو تو بیٹرروٹ پانی لگا کر جلد کو ہائیڈریٹ کریں۔

چوتھا مرحلہ: نیچرل فیشل پیک
بیس مکسچر میں اوٹس پاؤڈر شامل کریں۔

اچھی طرح ملا کر پیک تیار کریں۔

پورے چہرے پر لگائیں اور مکمل خشک ہونے دیں۔

پیک خشک ہونے کے بعد 2 منٹ سٹیم لیں۔

پھر ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کر کے پیک ہٹا دیں۔

پانچواں مرحلہ: ناریل کے تیل سے ماساج
ایک سے دو ڈراپ ناریل کا تیل لیں اور چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

یہ جلد کو ٹونر کی طرح کام کرے گا اور نیچرل گلو دے گا۔

نتائج اور فوائد
جلد چمکدار، نرم اور ہائیڈریٹڈ ہوگی۔

پورز صاف ہوں گے اور جلد کے داغ دھبے کم ہوں گے۔

مکمل نیچرل، پلانٹ بیسڈ اور بغیر سائیڈ ایفیکٹ ہے۔

اگر آپ یہ فیشل ایک ہفتے تک باقاعدگی سے کریں، تو آپ حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے۔

اضافی ہدایات
ہر اسٹیپ میں نرمی سے مساج کریں، جلد پر زور نہ دیں۔

اگر کسی اجزاء سے الرجی ہو تو استعمال بند کریں۔

بیٹرروٹ کا رس اور اوٹس پاؤڈر جلد کے لیے نیچرل برائٹننگ اور سوٹنگ کا کام کرتے ہیں۔

اسکرب کو زیادہ دیر تک یا زیادہ طاقت سے نہ کریں تاکہ جلد حساس نہ ہو۔

یہ مکمل گائیڈ کسی بھی عمر کے افراد کے لیے محفوظ ہے اور گھر پر آسانی سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

Related Posts