میلبرن:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی، جب شائقین کرکٹ نے اپنے ستاروں کو پریکٹس سیشن میں مصروف دیکھا۔
میلبرن گراؤنڈ میں فینز کے لیے فینز زون کا اہتمام کیا گیا جہاں انہیں فائنلسٹ ٹیموں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا،شائقین کرکٹ نے موقع ضائع نہیں کیا اور بڑی تعداد میں گراؤنڈپہنچ گئے۔
ہر طرف صرف پاکستانی کرکٹ شائقین تھے اور جانب پاکستان زندہ باد کی صدائیں گونج رہی تھیں، کسی کے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا تھا تو کوئی خود پاکستان کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔
ورلڈ کپ کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی، شائقین کرکٹ نے دور سے ٹرافی کی تصاویر بنائیں، پاکستان فینز اتنے زیادہ تھے کہ انتظامیہ کوئی رکس لینا نہیں چاہتی تھی۔پاکستان کی ٹیم کو اسٹیج پر تو لایا گیا لیکن شائقین کرکٹ کے قریب نہیں بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبرن میں موسلادھار بارش جاری
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








