پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا
پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ایک دن قبل ویڈیو بیان شیئر کیا گیا۔

پی سی بی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کا ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ ہمیشہ کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور کا بہت کراڈ آتا ہے اور جب انٹرنیشنل میچز ہوں تو اسٹیڈیم میں اور زیادہ لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کراؤڈ آئے گا جو ٹیم کو سپورٹ کرے گا اور ٹیم کے ساتھ اپنی دعائیں شامل کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج (جمعہ) لاہور میں شیڈول ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ٹی ٹونٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Posts