اسلام آباد :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح نے استعفیٰ دیا تو میرا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا، اس سے پہلے کہ ہمیں نکالا جاتا ہم نے خود استعفیٰ دیدیا۔
کورونا بھی استعفیٰ دینے کی ایک وجہ بنا، صرف ہم نہیں بدلے پورا کرکٹ بورڈ بدلا ہے، نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے نئے لوگ لے کر آتے ہیں۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی کردار نہیں رہا، لوگ یہ سمجھتے رہے کہ سلیکشن میں میرا ہاتھ ہوتا تھا، مجھے اور مصباح کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ رمیز راجا پہلے چیئرمین ہیں جو کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم باصلاحیت ہے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کچھ کی فٹنس اچھی نہیں ہے۔
سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ اس وقت کسی پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، شعیب ملک اس وقت سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، اعظم خان میں ٹیلنٹ ہے۔
مزید پڑھیں:محمد عامر کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








