کوروناختم ہونے کی پیشگوئی کرنیوالا بھارتی پنڈت دارووالاخود کوروناکی وجہ سے چل بسا

تازہ ترین

تازہ ترین

Bejan Daruwalla passes away

احمدآباد :مئی کے مہینے کے اختتام سے قبل دنیا سے کورونا ختم ہونے کی پیشگوئی کرنے والا مشہور نجومی بیجن دارووالا خود کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ہندوستان کے مشہور نجومی بیجن دارووالا نے پیشگوئی کی تھی کہ مئی کے مہینے کے اختتام سے قبل دنیا سے کورونا کا خاتمہ ہو گا تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں معروف بھارتی موسیقار واجد خان کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

بھارت میں  کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 99 ہزار 613 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے 5ہزار 610 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کھولنے کا نتیجہ، لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کورونا کا شکار

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں  کی تعداد 63 لاکھ 71 ہزار جبکہ اب تک 3 لاکھ 77 ہزار پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

Related Posts