ہوشیار!بچوں کے اغواء میں ملوث خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش

تازہ ترین

تازہ ترین

ہوشیار!بچوں کے اغواء میں ملوث خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش
ہوشیار!بچوں کے اغواء میں ملوث خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش

کراچی: جرائم پیشہ افراد بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اغوا کے نت نئے طریقے آزمانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر گردش کررہی ہے، جوکہ اپنے گینگ کے ساتھ مل کر پاکستان بھر سے بچوں کو اغوا کر نے کے لئے سرگرم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????????????? ???????????????????????? ???? (@themakeupbug_)

اس گینگ کے حوالے سے ایک آگاہی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گینگ سے ہوشیار رہیں اور اپنے بچوں کو اغوا کاروں سے محفوظ رکھیں۔

انسٹاگرام کے ایک صارف نے اپنے ساتھ ہونے والے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون اور اس کا گینگ پنجاب بھر میں سرگرم ہے اور یہ پانی پینے یا واش روم استعمال کرنے کے بہانے لوگوں کے گھروں میں گھس کر بچوں کو اغوا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد کسی سے رابطے میں تھا، اہم انکشاف سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر اپیل کی گئی ہے کہ ہوشیار رہیں اور اپنے بچوں کو اغوا کاروں سے محفوظ بنائیں۔

Related Posts