پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

لاہور: پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریزسے قبل آسٹریلیا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی سیریز میں شرکت غیر یقینی نظر آرہی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ مچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہیں، آج صبح ان کا اسکین کرایا گیا ہے، اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر میچل مارش کو فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو امتھ بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید برآں ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسمتھ کو کہنی میں درد محسوس ہوا تھا جبکہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونے جارہا ہے، وائٹ بال میچز میں 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا اور دوسرا 31 مارچ کو جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جانا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا جبکہ وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts