سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل! 8 اپریل 2026 کی صبح کے نرخ جانیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 8 اپریل 2026 کو ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہگے گے جس کے بعد نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔

آل پاکستان صرافہ، جیمز اور جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں 22 قیراط کا حامل سونا 3 لاکھ 83 ہزار 892 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی 7 ہزار 744 جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر موجود ہیں۔

Related Posts