بنگلہ دیش سیریز سے پہلے پاکستانی کرکٹ میں بڑی تبدیلی! سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ای ایس پی این)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم پی سی بی نے تاحال اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا جس کے اعلان جلد متوقع ہے جس کے بعد سرفراز اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز آئندہ ٹیسٹ سیریز میں کریں گے۔

پاکستان مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہا ہے۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کے مقابلوں کا حصہ ہے اور ٹیم کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 16 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سرفراز کی قیادت اور تجربے سے ٹیم کے مورال اور کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے خاص طور پر بنگلہ دیش کے خلاف مقابلوں میں۔

یہ عہدہ اکتوبر 2025 سے خالی تھا اور اظہر محمود عارضی طور پر ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ سرفراز احمد کے تقرر کے بعد پاکستانی کرکٹ حلقوں میں امید ہے کہ ٹیم کو مستقبل میں مضبوط حکمت عملی اور مستقل قیادت میسر آئے گی۔

پی سی بی نے گزشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مختلف امیدواروں پر غور کیا اور متعدد بار کوچنگ تبدیلی کے معاملات بھی زیرِ بحث رہے ہیں۔ سرفراز احمد کا انتخاب ایک ایسا فیصلہ ہے جس کا مقصد ٹیم کو نئی سمت اور بہتر کارکردگی فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

Related Posts