افغان بچوں کی زندگیوں کیلئے بڑا فیصلہ! برطانیہ نے یونیسف کو 8 ملین پاؤنڈ فراہم کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ یونیسیف)

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے افغانستان میں بچوں اور کمزور مادران کی غذائی قلت کے خاتمے کے لیے اس ایجنسی، زرعی تنظیم اور عالمی خوراک پروگرام کو 8 ملین پاؤنڈ فراہم کیے ہیں۔

یونیسف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 میں افغانستان میں تقریباً 3.7 ملین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 942,000 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہونگے جبکہ 700,000 بچے معتدل غذائی قلت کے خطرے میں ہیں۔

مزید برآں، ایک ملین سے زائد حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین بھی غذائی قلت کا سامنا کریں گی۔

یونیسف نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے فراہم کی گئی امداد افغانستان میں ابتدائی غذائی منصوبہ (Early Nutrition Initiative) کی معاونت کرے گی جس کا مقصد 6 سے 23 ماہ کے بچوں اور حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین کے لیے صحت مند خوراک تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے براہِ راست 2 سال سے کم عمر 150,000 سے زائد بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Related Posts