کپڑوں سے جوتوں اور پرفیوم تک سب پر بڑا ڈسکاؤنٹ! مدر ڈے پر بڑی آفرز سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں مدر ڈے 2026 کے موقع پر مختلف فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز کی جانب سے خصوصی سیلز اور ڈسکاؤنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت صارفین کو نمایاں رعایتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق Taana Baana نے مختلف کلیکشنز پر 20 فیصد سے 50 فیصد تک فلیٹ ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ Gul Ahmed Ideas پر پرفیومز اور ملبوسات پر بھی 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔

اسی طرح Cross Stitch نے خواتین کے ملبوسات پر فلیٹ 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا ہے جبکہ Sohaye کی جانب سے ان اسٹچ اور کُرتیوں پر 20 فیصد اور 30 فیصد تک رعایت دستیاب ہے۔

آن لائن فیشن پلیٹ فارم LAAM نے مختلف پریمیم برانڈز پر 70 فیصد تک بڑی سیل کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کے لیے ایک اہم آفر قرار دی جا رہی ہے۔

مشہور برانڈ Khaadi نے مدر ڈے کے لیے Made for Mom کے نام سے خصوصی سیل متعارف کروائی ہے جس کے تحت 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح Metro Shoes کی جانب سے خواتین کے جوتوں پر خصوصی رعایتی آفرز بھی جاری ہیں۔

مدر ڈے کے موقع پر یہ تمام آفرز صارفین کو اپنی ماؤں کے لیے تحائف کم قیمت میں خریدنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں اور ملک بھر میں ان سیلز کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Related Posts