عید سے قبل سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی! آج کی فی تولہ قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ کا شکار رہی ہے، جہاں فی تولہ سونا 8 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 459 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ چاندی 310 روپے کمی سے 8541 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 87 ڈالرز کی کمی کے بعد 5,018 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور ملکی معاشی حالات سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

Related Posts